قوم قربانی کا بکرا بننے کے بجائے شرپسندوں کے خلاف متحد ہو جائے، اظہار بخاری

ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول لال کرتی میں عید الاضحیٰ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ قوم قربانی کا بکرا بننے کے بجائے شرپسندوں کے خلاف متحد ہو جائے۔بیت حرم میں اللہ تعالی نے انسان کے گلے میں جلتی چھری روک کر بتادیا ۔کوئی کلمہ گوہ دوسرے کلمہ گوہ کو ذبح نہیں کر سکتا۔ اظہار بخاری نے کہامحبت نایاب ھو رھی ھے ۔نفرتیں بڑھ رھی ھیں ۔نفرت کا بیج بونے سے محبت کی فصل نہیں اگا کرتی۔ تمام مسالک کے مذہبی رہنما اپنے درمیان مشترکہ نظریات پر متحد ہو جائیں ۔ علماء نے اتحاد چھوڑا اسلام فسادیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ کفریہ طاقتیں دنیا میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ انہیں ہمارے مسلک و مساجد سے کوئی غرض نہیں وہ صرف امن و امان پاکستان اور مسلمان کے دشمن ہیں۔ ہمارے آپس کے جھگڑوں نے اسلام دشمنوں کا کام آسان کر دیا ہے۔ آج امن اتحاد سے محروم ظلم اور نفرت پرستی سے مجبور پوری قوم کو پاکیزہ نظام شریعت کی ضرورت ہے ۔ ہم جس درخت کے سائے تلے بیٹھے ہیں اس کی جڑیں کاٹنے والوں کو جڑ سے ختم کرنے میں ہی ہماری بقی ہے۔ہمیں آزادی میں کوئی جینے نہیں دیتا ۔غلامی میں کون جینے دے گا ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی تسبیح کے بیکھرے موتی متحد ھو جائیں۔

Comments are closed.