لاہور (سپیشل رپورٹر)مون سون کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک ،ایبٹ روڈ، ایمپریس روڈ ،ریلوے سٹیشن اور شیرانوالہ گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار ،ڈھولنوال،وحدت روڈ، مصطفی ٹان، شاہدرہ، نشتر ٹاون، اچھرہ، اقبال ٹان کے اطراف میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔مغلپورہ، باغبانپورہ، بھاٹی گیٹ، جوہر ٹان،گلشن راوی ،قرطبہ چوک ،لبرٹی میں بھی بادل برس رہے ہیں، شہر کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک نظر آرہی ہے۔ایم ڈی واسا نے عملہ کو نشیبی علاقوں میں ڈسپوزل سسٹم کو فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے، کمشنر لاہور نے بھی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، کلمہ چوک انڈر پاس کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے نکاسی آب کی مشنری پہنچا دی گئی ہے۔ادھر موسلادھار بارش کے باعث مزنگ ہسپتال کی دیوار گرنے سے 14 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب لیسکو ریجن میں تیز بارش کے باعث ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، بارش سے لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کی تیز آندھی اور بارش سے لیسکو کا متاثرہ سسٹم تاحال بحال نہیں ہوسکا تھا، آج ہونے والی بارش نے ترسیلی نظام کو مزید متاثر کردیا ہے۔
Trending
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
Comments are closed.