اسلام آباد(وقائع نگار)سلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق شریعت میں بغیر محرم کے خاتون کے حج کی گنجائش موجود ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ محرم کے بغیر خاتون کے لیے حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے معاملے پر کونسل سے رائے طلب کی تھی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وہ عورت بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے جس کے والدین یا شوہر اجازت دیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی عورت جسے قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دوران حج کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لیے جا سکتی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ایسی عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی کسی عورت کو بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔
Trending
- چند گنڈاسے، چند للکاریں… اور پھر خاموشی: پنجابی سینما کا زوال
- طلاق اوراطلاق
- کامیابی کی کنجی
- خوفناک حادثہ: اسکول جاتے ہوئے دو بچے جاں بحق، والد اور ایک بیٹا زخمی
- کھلابٹ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن
- متوقع فلڈ سیزن 2025کے پیشِ نظر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ
- پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 اوکاڑہ
- ریسکیو 1122 سندھ کی بروقت کارروائی: خیرپور میں دو مسافر کوچز کا تصادم، دو جاں بحق، 40 زخمی
- ریسکیو 1122 کی سال 2025 کی پہلی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
- ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی: 70 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا شخص زندہ بچا لیا گیا
محرم کے بغیر ،خواتین کو حج کی اجازت
Prev Post
Comments are closed.