اسلام آباد (وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی توقع ہے، اس کے ساتھ ساتھ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نمائش، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹان اور نارتھ کراچی میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اسی حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 48 اور صوبہ خیبرپختونخوا میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں، ان بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
- او جی ڈی سی ایل کا کنر آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان
- موریطانیہ میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
Comments are closed.