نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کے قومی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا قومی بیانیہ جامع رہنما اصول فراہم کرتا ہے جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نیکٹا قابل عمل پالیسیاں اور حکمت عملی وضع کرکے تمام اداروں کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔وزیرداخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت قانون نافذ کرنے والوں سے مکمل تعاون کریگی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیگی۔
Comments are closed.