واٹس ایپ میں اب ایچ ڈی معیار کی تصویر بھیجی جاسکے گی

WhatsApp

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شیئر کرسکیں گے۔

صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شیئر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرتے ہوئے استعمال کر سکیں گے۔صارفین کو جب بھی اعلیٰ معیاری اور اعلیٰ ریزولوشن کی تصویر شیئر کرنی ہوگی تو ہر بار ایچ ڈی آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ معیار خراب ہوئے بغیر تصویر شیئر کی جاسکے۔ البتہ، ایچ ڈی کوالٹی کے باوجودتصویر میں  معمولی سا کمپریشن ہوگا۔

واٹس کی جانب سے یہ فیچر فی الحال چند اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بِیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے جاری کیا ہے۔

Comments are closed.