اسلام آباد(ظفر ملک)وزارت مذہبی امورکی جانب سے حج کے موقع پر ناقص انتظامات ،اقرباپروری،افسرشاہی،حاجیوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر پبلک اکائونٹ کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تمام تر ثبوت موجو دہیں،ویڈیوز،آڈیوز،خطوط،حاجیوں کے تاثرات ،حکام جواب دہ ہیں اور ذمہ داران کا محاسبہ کیا جائے گا،ایک نوٹس پر مذہبی امور کے حکام کی جانب سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو جواب نہ دینے پر آج سوموار کو پھر طلب کر لیا گیا،وزارت حج میں شدید بے چینی ،متاثرین اور درخواست گزاروںکو راضی کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیئے گئے ،واضع رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کو درپیش مشکلات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے حکام کو 10جولائی کو طلب کیا، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ساتھ جانے والے پاکستانی عازمین کی جانب سے بہت زیادہ شکایات مل رہی ہیں وفاقی وزیر کو ان معاملات کا فوری نوٹس لینا چاہیے تھا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ میں نے حاجیوں کے حالات دیکھے ہیں جو عازمین سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں ان کا برا حال ہے انہوں نے کہاکہ میرے پاس ویڈیوز اور تحریری طور پر چیزیں آئی ہیں جس میں انہوں نے سہولیات نہ ہونے کی شکایات کی ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر مذہبی اور ساری وزارت حج پر گئی ہے پھر بھی یہ حالات ہیں پہلے مفتی صاحب وزیر تھے تو ایک بھی شکایت نہیں تھی اب تو کوئی پرسان حال ہی نہیں اس کا سخت نوٹس لیں گے انہوں نے کہاکہ، انہوں نے کہاکہ وزیر بننے کا تو بہت شوق ہوتا ہے مگر کام بھی کرنا چاہیے اوراس معاملے کا سخت نوٹس لیا جائے ۔۔
Comments are closed.