مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے مذہبی منافرت اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات سے اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیاہے۔آج جڑانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ پاکستان میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر پاکستانی کے جان ومال کے تحفظ کیلئے قانونی انصاف کے آئیڈیا کے حامی ہیں اور ہر سطح پر قانون و انصاف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔انیق احمد نے اس ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے نگران وزیراعلی پنجاب، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پوری ٹیم کو سراہا اور گرجا گھروں اورگھروں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے حوالے سے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
Comments are closed.