چشمہ(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پروزیر توانائی خرم دستگیر، احسن اقبال اور چینی حکام وزیراعظم کے ہمراہ تھے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، سی 5 بجلی گھر کے قیام سے بجلی کے شارٹ فال میں 1200 میگا واٹ کی کمی ہوگی۔یاد رہے کہ چشمہ 5 کے معاہدے پر 2017 میں دستخط ہوئے، منصوبہ گزشتہ 5 برس التوا کا شکار رہا، وزیراعظم کی کاوشوں سے لاگت میں کمی، استعداد 1100 سے بڑھا کر 1200 میگا واٹ کر دی گئی۔وزیراعظم کے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے ویژن کے تحت منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔
Comments are closed.