وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

IMGZOORAWAR

نئے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے۔

نئے مالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے۔

نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 14500ارب روپے ہونے کا امکان ہے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 7300 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

بجٹ میں 1600 ارب سے زائد کے ٹیکس وصول کئے جائیں گے، 510 ارب کے ٹیکس منی بجٹ میں لگائے جاچکے ہیں۔

دفاع کے لیے 1800 ارب روپے مختص ہوں گے، بجٹ میں 1300 ارب روپے کی سبسڈی تجویز ہے۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ 976 ارب روپے سبسڈی پاور کے شعبے کے لیے رکھی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافہ کرنے اور کم سے کم اجرت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Comments are closed.