آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ جناح سپر کے صدر اسد عزیز – جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی – سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد شبیر عباسی – میلوڈی کے صدر اظہر اقبال – آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی – ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ – سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری ۔ جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال – جی الیون مرکز کے صدر آفتاب گھر – ایف ٹین مرکز کے کے صدر احمد خان – جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال – جی ایٹ ون کے صدر ناصر چوہدری ۔ بہارہ کہو مرکزی یونین کے صدر راجہ زاہد دھنیال – پی ڈبلیوڈی کے صدر چوہدری ریاست علی اور جی ایٹ مرکز کے راجہ خرم نیاز نے کہا ہے کہ سویڈن میں سرکاری اجازت سے قرآن پاک کی توہین کا تکلیف دہ اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پہلے مرحلہ میں حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرے اور عالم اسلام کی آواز میں شامل ہو کر ایسا بندوبست کرے کہ دوبارہ کسی ملعون کو دوبارہ ایسی مکروہ حرکت کرنے کی جرات نہ ہو ۔ انہوں نے پاکستان بھر کے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ سویڈن کی ساختہ مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور فوری طور پر ایسی اشیاء اپنی دکانوں سے ہٹا دیں ۔ ایسی حرکات یورپ کی طرف سے کی جاتی رہی ہے اور سویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی ایک سال میں دوسری بار کی گئی ہے اگر اس وقت حکومت نے احتجاج کیا ہوتا تو آج انکو دوبارہ جرات ہوئی۔ انہوں نے او آئی سی سمیت دیگر مسلم حکومتوں کی طرف سے کئے گئے۔ رد عمل اور جرات مندادانہ بیانات کی تعریف کی۔
Trending
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
- امام بارگاہ حملہ کے شہداء کو خراج عقیدت، وزیراعظم کا مالی امداد کا اعلان
- شوق اورشاک
- ہمارے بزرگ جوشجرسایہ دار تھے
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
Comments are closed.