وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا پر نشر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، اس کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح سے پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے پوری کوشش کی کہ حکومت اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جتنی کم از کم قیمت میں اضافہ کرسکیں وہی کریں اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کافی زیادہ اضافہ ہوا، اس لیے انہوں نے حکومت کو کہا ہے کہ اسے ڈیزل کی قیمت میں کم از کم ساڑھے سات روپے اضافہ کرنا چاہیے۔
Comments are closed.