پی اے سی کاحج پرناقص انتظامات ،اقربا پروری،تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سلام آباد(ظفر ملک )پبلک اکانٹس کمیٹی نے ناقص انتظامات ،مضر صحت کھانا،10لاکھ روپے سے زائد وصول کرنے کے باوجود عازمین کو مشکلات پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جب تک ذمہ داران کاتعین ہوکر سزائیں نہ دی جائیں گی تو ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا،چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری وزارت کو کھری کھری سنادیں،اس موقع پرگذشتہ 5سالوں کے دورن حج معاونین کی حیثیت سے مفت حج کرنے والے بڑے بڑے سرکاری افسران کی لسٹ کمیٹی میں پیش کردی گئی ،کمیٹی نے سرکاری اور نجی شعبہ کے حج انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کئے جانے والے بریفنگ کو مسترد کردیاچیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ سرکاری اور نجی حج کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی عازمین کو ناقص خوراک اور مضر صحت پانی فراہم کیا گیا تھا جس کی شکایات کمیٹی کو موصول ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ 10لاکھ روپے سے زائد پیکیج وصولی کے باوجود پاکستانی عازمین کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا انہوںنے نجی حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو اپنی شکایات ایف آئی اے کو پہنچانے کی بھی ہدایت کی ۔سوموار کے روز پی اے سی اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ اس سال حج معاونین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا تھا اور گریڈ 6سے لیکر گریڈ 17تک کے سرکاری افسران کو حج معاونین کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس پر کمیٹی نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ 17کے افسران اگر حج معاونین کی حیثیت سے جائیں گے تو وہ عازمین کی خدمت نہیں کرتے ہیں اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے گذشتہ 5سالوں کے دوران حج معاونین کی حیثیت سے سعودی عرب جانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست کے حوالے سے بتایا کہ اس میں پولیس کے بڑے بڑے افسران کے نام شامل ہیں جو مفت حج کرکے آئے ہیں انہوںنے کہاکہ وزارت کے اپنے افسران بھی مفت حج کرتے ہیں اور ان کی وہاں کوئی ضرورت نہں ہوتی ہے اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور افتاب اکبر درانی نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی تعلیمات کے مطابق ایک سو عازمین پر ایک معاون رکھا جاتا ہے اور پاکستان کے کوٹے کے مطابق 1790معاونین گذشتہ سالوں کے دوران مختلف محکموں سے سعودی عرب بھجوائے جاتے ہیں اجلاس کے دوران ڈی جی حج سعودی عرب نے کمیٹی کو حج انتظامات کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر کمیٹی نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ نجی حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو بھی بہت زیادہ مسائل درپیش تھے اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری اقدامات اٹھائے انہوں نے نجی شعبہ کے عازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی شکایات ایف آئی اے حکام کو پہنچائیں تاکہ ان کا ازالہ کیا جاسکے اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے مالی سال 2019/20کے آڈٹ اعتراضات پر چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری مذہبی امور کو ہدایت کی کہ دوبارہ ڈی اے سی کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں

Comments are closed.