نوشہرو فیروزکے علاقے مورو کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی بس اور کار میں تصادم کا واقعہ مورو کے قریب دو میل کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مورو اور نواب شاھ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مختیار کار کشمور اعجاز برڑو کی فیملی کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 خواتین ایک بچی سمیت کار سوار تمام 7 افراد جان بحق ہو گئے تاہم اس اطلاع کی مقامی سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Comments are closed.