کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق آگاہی سیمینار

کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق آگاہی سیمینار سی اے اے کے ایچ ار ڈائریکٹوریٹ اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فار “پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس” نے سیمینار کا اہتمام کیا آگاہی سیمینار کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آئی ایم ایس ریسورس لاؤنج میں منعقد ہوا

ائر کموڈور شاہد قادر ڈائریکٹر سیکیورٹی نے مہمان خصوصی وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار کا استقبال کیا۔ایئر وائس مارشل تیمور اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بھی سیمینار میں شرکت

لیفٹیننٹ (ر) عابد علی ڈائریکٹر ایچ آر، سید آصف رضا گیلانی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور ایئرپورٹ منیجر محمد عرفان نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ڈائریکٹر سیکیورٹی اور مہمان خصوصی نے اپنی تقاریر میں کام کی جگہ پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے۔

 

معزز مہمان خصوصی نے خواتین کے لیے محفوظ ماحول کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر وفاقی محتسب ٹیم نےکام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی جس میں 2021 میں ترمیم کی گئی ہے۔

وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے سامعین کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔انہوں نے ورک پلیس ایکٹ 2010 میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی

محترمہ فوزیہ وقار نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے تعاون اور کامیابیوں کو پیش کیا۔سیشن میں پی سی اے اے کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تیمور اقبل نے معزز مہمان محترمہ فوزیہ وقار کو کریسٹ پیش کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اپنی تقریر میں 2010 کے ایکٹ کو نافذ کرنے میں سی اے اے کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی محتسب کی ٹیم نےسی اے اے کی ایچ ار ٹیم کو کامیاب سیمینار کا اہتمام کرنے پر مبارک دی اور شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.