سانگھڑ ( نمائندہ محمد نعیم مغل )کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سمس اسپتال شہدادپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سمس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رمضان وسان نے اسپتال کے ڈاکٹرز کے ہمراہ مختلف وارڈز کا دورہ کرایا اور اسپتال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے علاوہ اسپتال میں موجود مریضوں کے لئے سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، سٹی اسکین مشین کی خرابی سمیت مختلف سہولیات و ضرویات کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ بالا حکام کے لیول کے مسائل ہیں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ سمس اسپتال کے ڈائریکٹر نے کمشنر شہید بینظیرآباد کو اسپتال کے بجٹ کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹرز کی کمی سمیت دیگر مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بجٹ میں اضافے کے لئے استفسار کیا تاکہ اس میں اضافے کی صورت میں کئی مسائل ازخود حل ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد نے اسپتال کی او پی ڈی کو پورے ضلع میں سب سے زیادہ ہونے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے سمس اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، کنسلٹنٹ کی تعیناتی اور اسپتال کے بجٹ میں اضافے کے علاوہ ان تمام مسائل کے بارے میں تفصیلی ورکنگ رپورٹ بنا کر دی جائے تاکہ اس کی روشنی میں وزیر صحت کو بورڈ کی میٹنگ کے لئے آگاہی دی جائے تاکہ ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔ انھوں اس موقع پر موجود ڈی سی سانگھڑ اسحاق گاد و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ سمس اسپتال کا باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجی جائیں تاکہ اس کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاسکے تاکہ غریب مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر آسکیں۔
Comments are closed.