چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ کی سربراہی میں انسپکٹر دوست محمد ڈائرکٹوریٹ انفورسمنٹ کا انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کھڈا مارکیٹ سیکٹر G 7 میں انکروچمنٹ کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انھیں بمع شہادت عدالت سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ میں کر دیا۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی، عدالت نے مزید14 کس ملزمان کوقید با مشقت کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا
Comments are closed.