گال(ویب ڈیسک )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم جلد ہی پاکستان کی 3 وکٹیں گر گئی ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ، پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ آغاز اچھا نہ رہا۔امام الحق دوسرے اوور میں صرف 1 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد عبد اللہ شفیق بھی صرف 19 رنز پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد کچھ مزاحمت کے بعد شان مسعود بھی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔جس کے بعد نسیم شاہ نیدھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، دھننجیا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے۔سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔
Trending
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
گال ٹیسٹ ،سری لنکن ٹیم زمین بوس
Next Post
Comments are closed.