کوئٹہ(بیورورپورٹ )کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل عبدالرزاق شر کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی نامزدگی کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ کا بنچ دوسری بار تبدیل کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے کیلئے تشکیل کردہ پہلا بنچ بحال کر دیا گیا، سپریم کورٹ کی نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی ہی 3 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گی۔جمعے کو جاری کاز لسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا بنچ تبدیل کر دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی کی جگہ جسٹس محمد علی مظہر کو شامل کیا گیا تھا۔جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 24 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی بھی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں ضمانت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں بلایا ہے۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل