اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے ‘صحت مند غذا، تندرستی سدا ‘ کے نام سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے، یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کئے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔ میری ہدایت پر "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا ” مہم کا پورے انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر صحت مند غذا، تندرستی سدا مہم کا پورے پاکستان میں اجرا کیا جا رہا ہے، اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا، اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیا پر عالمی ادارہ صحت کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرانسفیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سدباب کیا جا سکے، ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیں اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل