خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز نورپورتھل میں منعقدہ چار روز سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا ۔ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن پروفیسر سرفراز احمد گجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب امتیاز احمد سوبھی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک آرمی کے کمانڈنٹ آفیسر صصف محمود ،نامور ماہر تعلیم پروفیسر ملک احمد خان بوڑانہ اور پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج نورپورتھل پروفیسر چوہدری طالب حسین بھی زینت محفل تھے ۔ اس پر وقار تقریب کی صدارت ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک نے کی جبکہ نقابت کے فرائض پروفیسر ملک نواب دین سگو نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ چار روزہ سپورٹس گالا میں طلباء نے بھرپور حصہ لیا ۔اس موقع پر رسہ کشی ،والی بال ،کرکٹ ،دوڑ، گولا پھینکنا اور نیزہ پھینکنا سمیت دیگر گیمز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ طلباء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن پروفیسر سرفراز احمد گجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد سوبھی نے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی زیر نگرانی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جملہ ٹیچنگ سٹاف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ دوران تقریب مہمانان خصوصی اور مہمانان گرامی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر پھولوں کے پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.