راولاکوٹ (آصف اشرف) وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری کی سربراہی میں حکومت کا تاریخی اقدام چھہتر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ منقسم ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے خطہ سے آزاد کشمیر کا چیئرمین پبلک سروس کمیشن مقرر کردیا شمالی کشمیر جی بی سے تعلق رکھنے والے ہدایت الرحمان چئیر مین تعینات کر دیے گئے لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ ہدایت الرحمان سرزمین جی بی کے پہلے تھری سٹار جنرل ہیں وہ دوران ملازمت آزاد کشمیر رجمنٹ اے کے رجمنٹ کی کمان بھی کر چکےان کا تعلق گلگت کے ضلع استور کے گاؤں بونجی سے ہے ان کے ہمراہ پونچھ کے علاقے تھوراڑ سے تعلق رکھنے والے سابق سیکرٹری ابراہیم عزیز لیبریشن سیل کے سابق سیکرٹری اعجاز لون اور سابق سیشن جج بشیر سعید بٹ کشمیر پبلک سروس کمیشن کے ممبران مقرر ہوئے معاہدہ کراچی کے بعد یعقوب خان پہلے کشمیر کے حکمران تھے جو بطور صدر ریاست گلگت سرکاری حیثیت میں دورے پر گئے اور اب ہدایت الرحمان پہلے فرد ہیں جو گلگت سے آزاد حکومت میں اہم عہدہ پر فائز ہوئے اس کا چناؤ پر اہل کشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے تعریف وتوصیف میں ہمہ تن مشغول ہو گئے انوار الحق چودھری کے اس اقدام سے ان کی مقبولیت میں عوامی عروج بڑھتا جا رہا ہے
Comments are closed.