ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔
اس کے علاوہ نماز فجر میں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس سے قبل رات گئے کراچی،لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ ،حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی شروع ہوتے ہی آسمان پر رنگ ونور کی برسات ہوگئی۔
نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جشن آزاد ی پر قوم کو مبارک باد دی گئی ہے۔
Comments are closed.