اخبارات کے مالکان کو ہراساں کرنے خلاف ہنگامی اجلاس

khushnood ali khan

اخبارات کے خلاف حکومت کی مبینہ زیادتیوں ، میڈیا کو اخبارات کے خلاف استعمال کرنے اور غیر قانونی ہراساں کرنے والے خطوط لکھنے اور اجتماعی طور پر اخباری صنعت کو تباہ کرنے کے خلاف اخبارات کی بین الاقوامی تنظیم سی پی این ای انٹرنیشنل،فورتھ پلر واچ ڈاگ،اونرز اینڈ ایڈیٹر ایسوسی ایشن کے علاؤہ نیوز پیپراینڈ پیراڈیکلز ایسوسی ایشن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہےگیا پروگرام کے مطابق حکومتی ظالمانہ طرزعمل کے خلاف پورے پاکستان کا دورہ کیا جائے گا اور تنظیموں کا مشترکہ وفد خوشنود علی خان چیئرمین سی پی این ای انٹرنیشنل کی سربراہی میں چاروں صوبوں میں جاکر مقامی اخبارات کے مالکان، ایڈیٹرز اور کارکنوں ساتھ بات چیت اور صلح مشورہ کرےگا جس کے رابطہ کار فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ کے صدر فاروق مرزا ہوں گے، مقامی اخبارات کو سی پی این ای انٹرنیشنل میں شامل کیا جائے گا جس کا مقصد ان کے حقوق کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھانا اور پاکستان میں اخبارات کی سب سے بڑی تعداد جو ریجنل میڈیا کی شکل میں موجود ہے کومنظم کر کے امریکہ برطانیہ اور دوسرے ممالک کی بین الاقوامی تنظیموں سے جوڑنا تاکہ اس بڑی قوت کے تمام ممبر اخبارات کو پاکستان مرکزی اور صوبائی انفارمیشن مراکز سے اشتہارت کا اصول آسان بنایا جائے گا ،اس پلیٹ فارم کا مقصد حکومت کی اخبار مخالف پالیسی کوچیلج کرنااور اس کے لئے ایک قانونی لائحہ عمل تیار کرنا ہے، تنظیموں کا مشترکہ ڈنر اجلاس سی پی این ای انٹرنیشنل کے چیئرمین خوشنود علی خان کی صدارت میں پیر شام چھ بجے ان کی رہائش گاہ 7،اے آرچرڈ سکیم فور مین مری روڈ اسلام آباد پر منعقد ہو گا

Comments are closed.