9 مئی کے واقعات تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔، پولیس زرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف درج مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام تفتیشی افسران سے مقدمات میں گرفتار کارکنان کے حوالے سے بریفنگ لی گئی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن نے دریافت کیا کہ اب تک کتنے کارکنان اور اور رہنماوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔مقدمات میں نامزد اور نامعلوم افراد کو فوری گرفتار کیا جائے جن افراد کی شناخت نہیں ہو سکی اسکے لئے نادرا سے رجوع کرنے کی ہدایت۔تمام تھانوں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل۔تمام افسران کو اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
Comments are closed.