Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger آئی جی پنجاب کا گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم لاہور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سیاہ شیشوں، بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹرسائیکل کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین دیگر شہریوں کی طرح پولیس افسران اور اہلکاروں پر بھی مساوی طور پر لاگو ہوں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز، انچارج، ضلعی افسران، یونٹس اور فارمیشنز سربراہان ذمے دار ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق قانون شکنی پر افسران، اہلکار اور مجاز سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ IG Punjab orders immediate removal of black glasses from vehicles Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.