وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ پر حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس، شدید زخمیوں کیلئے 30 لاکھ روپے فی کس ، معمولی زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس اور حملہ آور کو روکتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عون عباس کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ مذہب، دشمن کی قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش ناکام ہوگئی ، دہشت گردوں کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ، افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ کے دورے کے موقع پر شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم نے اندوہناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ دین، جس طرح معصوم بچوں ، بزرگوں جوانوں کو شہید کیا گیا اس پر پوری قوم سوگوار ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء و قوم نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ، دشمن کی قومی وحدت اور یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک سازش خاک میں مل گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، انہوں نے پولیس، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے شہداء کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس، شدید زخمیوں کیلئے 30لاکھ روپے فی کس اور عام زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس کی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف نوشہرہ میں سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کیا ۔ وزیر اعظم شہید عون عباس کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید اور خراج عقیدت پیش کیا جس نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں اپنی جان دی۔ وزیر اعظم نے شہید کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ امام بارگاہ کے منتظمین اور شہداء کے لواحقین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمارے دکھ کو محسوس کیا۔ وزیر اعظم نے شہداء ، جن کے کمانے والے رخصت ہوگئے ، کے اہل خانہ کو روزگار کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ،آئی جی اسلام آباد ، وفاقی و ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اسلام آباد کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔
Trending
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
امام بارگاہ حملہ کے شہداء کو خراج عقیدت، وزیراعظم کا مالی امداد کا اعلان
Prev Post
Comments are closed.