آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ

آسٹریلیا نے اپنی فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں دفاعی قیادت کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔ وہ رواں سال جولائی میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالیں گی۔

رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوزان کوئیل موجودہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی، جو اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ تقرری نہ صرف آسٹریلیا کی 125 سالہ عسکری تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوزان کوئیل کا وسیع عسکری تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں آسٹریلوی فوج کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ فیصلہ عالمی سطح پر بھی مثبت ردعمل کا باعث بن رہا ہے اور اسے خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Comments are closed.