بریکنگ نیوز
دو شہریوں سے مالیاتی فراڈ کے جرم میں @AaaAssociates کے MD لفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی خلاف @ICT_Police تھانہ کوہسار میں دفعہ 489F کے تحت دو مقدمات درج
ملزم کرنل کیانی روپوش
واضع رہے AAA Associates کے MD شہزاد علی کیانی اور چیئرمین فواد شیخ خلاف بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں PC OCTA نامی سواں بُرد پراجیکٹ کی آڑ میں فوجی افسران (حاضر سروس و ریٹائرڈ)، سمندر پار پاکستانیوں، بیوروکریٹس اور دیگر عام شہریوں سے بیس ارب روپے سے زائد رقم انویسٹمنٹ کے نام پر اینٹھنے اور بعد ازاں ماہانہ رینٹ ادا نہ کرنے کے جرم میں راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی کے تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں
جبکہ @ICT_Police اور @RwpPolice فواد شیخ نامی ملزم کو گرفتار کر کے بالترتیب اڈیالہ جیل/سیف ہاؤسز میں منتقل کر چکی ہے
تاہم لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہیں
زرائع کا دعوی ہے کہ ملزم شہزاد علی کیانی اس وقت پولیس کی گرفتاری سے بچنے لیے گوادر میں روپوش ہیں
زرائع نے یہ بھی دعوی کیا کہ پچھلے ہفتے جب تھانہ ویسٹریج پولیس کی ٹیم نے ایس ایچ او ایس او انسکپٹر زاہد ظہور کی کمانڈ میں بحریہ ٹاؤن میں موجود “کھلے آسمان” نامی ریسٹورانٹ پر فواد شیخ و کرنل شہزاد کیانی کو گرفتار کرنے لیے ریڈ کیا تو فواد شیخ تو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا مگر کرنل شہزاد کیانی نے اس وقت شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی جوکہ خاموشی سے جاکر سائیڈ پر کھڑے ریسٹورانٹ کے ویٹرز میں کھڑا ہوگیا کہ ان جیسا ہی دکھ رہا تھا اور یوں پولیس کی گرفتاری سے بچ گیا
یہاں اس امر کا زکر بھی ضروری ہے کہ AAA Associates نامی فراڈ کمپنی کے دو ٹھگوں فواد شیخ و شہزاد کیانی ساتھ عوام کو اربوں روپے کا چونا لگانے میں @officialH_F کی مشہور ہوٹلنگ چین PC Hotel Rawalpindi کے COO اور ایک اور افسر برابر کے شریک ہیں جبکہ اس سارے فراڈ کا ہاشو فاؤنڈیشن کے سربراہ صدر الدین ہاشوانی کو سرے سے علم ہی نہیں ۔
Comments are closed.