بہاولپور،شیر وں کا شہری پر حملہ،چیر پھاڑ دیا

بہاولپور(زورآور نیوز ) چڑیا گھر میں ٹائیگروں نے شہری پر حملہ کر دیا۔یہ افسوسناک واقعہ بہاولپور میں پیش آیا ہے۔معلومات کے مطابق شہری کو ٹیگروں نے چھیر پھاڑ دیا۔چڑیا گھر میں ٹائیگروں کے حملے سے شہری جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ٹائیگرز لاش کو پنجرے کے اندر لے گئے۔ٹائیگر شہری کی لاش کا کچھ حصہ کھا گئے۔پولیس اور ریسکیو ادارے میں موقع پر موجود ہیں۔تاحال جاں بحق شہری کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 2020 میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب سفاری پارک میں شیروں کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔بتایا گیا کہ لاہور کے سفاری پارک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر نوجوان شیروں کے حملے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جو قریبی گاؤں کا رہائشی تھا۔17سالہ بلال بھینسوں کے لیے چارہ کاٹنے کی غرض سے جنگلا پھلانگ کر سفاری پارک میں داخل ہوا تھا جس کے بعد وہاں موجود شیروں نے نوجوان پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیروں نے حملہ کر کے نوجوان کو ہلاک کیا۔ سفاری پارک کی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نوجوان دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم آج جب شیروں کو کھانا دیا جا رہا تھا تو وہاں سے نوجوان کی باقیات ملیں۔

 

Comments are closed.