بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے عدالت میں بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے، پھر ہائیکورٹ جانا ہے، کل ہائیکورٹ جانا ہے، سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آگئی ہے، آگے چھٹیاں ہیں، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں۔دورانِ سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ یہ ہرتاریخ میں یہی کہتیہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے ، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ انہیں کل کی تاریخ دے دیں، پیر 31 جولائی کی تاریخ ٹھیک ہے، خواجہ حارث بھی آجائیں گے۔احتساب عدالت نے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے اور عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

Comments are closed.