راولپنڈی گزشتہ روز آرٹس کونسل راولپنڈی میں کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں صحافیوں کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گٸ۔تقریب کے مہمان خصوصی سٹی صدر راولپنڈی تحریک جوانان پاکستان سکندر خان جدون۔ آر آٸ یو جے کے صدر عابد عباسی۔ پریس کلب جاوید گروپ کے صدر جاوید ملک۔ جرنلسٹس مومنٹ کے صدر مصطفی قریشی۔جنرل سیکرٹری جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان سردار ظہیر و دیگر کے علاوہ صحافیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔موٹیویشنل سپیکرز آنسہ مہناز ایڈووکیٹ۔ سہیل صدیق انصاری نے تمام صحافیوں کو صحافت کے اصولوں اور اخلاقی۔قانونی ذمہ داریوں بارے آگاہ کیا۔ملک جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ میڈیا ورکشاپ کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اچھی کاوش ہے اس سے صحافیوں کو پیچیدہ مساٸل سے آگاہی حاصل ہو گی۔صدر آر آٸ یو جے عابد عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنی میڈیا ورکشاپ منعقد کروانے پر میں صدر وقار حیدر چوہان اور کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کےلیے فلاح و بہبود کے کام کروانا صحافتی تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔مہمان خصوصی سکندر خان جدون نے کہا کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے ہر میدان میں لڑیں گے اور جہاں تک ہو سکا صحافی کمیونٹی کی بہتری کےلیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔کیپیٹل جرنلسٹس ایشن کے صدر وقار حیدر چوہان نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو اتنی گرمی میں ہماری کال پر آۓ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنا ہے نہ کہ صرف باتیں کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت کم تنظیمیں صحافیوں کےلیے کام کرتی نظر آتی ہیں زیادہ تر تو نام کی تنظیمیں ہیں۔۔ہم میڈیکل اور ایجوکیشن پر کام کر رہے ہیں بہت جلد صحافیوں کےلیے اچھی خبر ملے گی۔ مہمانوں میں شیلڈز اور حصہ لینے والے تمام صحافیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گۓ۔آخر میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Comments are closed.