اسلام آباد (شمشاد مانگٹ) چیئرمین سی ڈی اے چوھدری محمد علی رندھاوا نے انقرہ پارک کے جاگنگ ٹریک میں 49 لاکھ روپے کی کرپشن پر ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر مہربان کو معطل کر کے فوری انکوائری کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ہے یہ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ مرتب کر کے چیئرمین کو پیش کرے گی جس کے بعد چوھدری محمد علی رندھاوا مذکورہ آفیسر کے مستقبل کا فیصلہ صادر کریں گے ۔چئیرمین سی ڈی اے نے یہ ایکشن شمشاد مانگٹ اور ڈاکٹر غلام سرور سندھو کے وی لاگ میں ہونے والی نشاندھی کے بعد لیا ۔واقعات کے مطابق سی ڈی اے کے اکائونٹس آفیسر مہربان نے تراب کنسٹرکشن کمپنی کے واجبات ادا کرنے کی بجائے 49 لاکھ روپے ایک اور اکاؤنٹ کھلوا کر اس میں ڈال لئے تھے مدعی کی طرف سے ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی کہ مہربان پہلے میرے واجبات ادا کرنے کے عوض رشوت مانگی تھی اور بعد ازاں اپنا اکاؤنٹ کھلوا کر ہمارے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوا لئے ۔مدعی کی درخواست پر ایف آئی اے بھی حرکت میں آ چکی ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کی طرف سے سی ڈی اے افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ ادارے میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے اور جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ادارے کی ساکھ اور رٹ کو ہر صورت ثحفظ دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کو اس وقت ادارے میں سب سے بڑا چیلنج کرپشن کو روکنا ہے
Comments are closed.