کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو کے 2 ملزمان گرفتار
بہاولپور
شمشاد مانگٹ
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے میپکو کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اوور بلنگ اور کرپشن میں ملوث سابقہ ایس ڈی او سمیت 2 اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے
ترجمان کے مطابق اوور بلنگ اور بدعنوانی میں ملوث میپکو سب ڈویژن اللہ آباد کے گرفتار افسرا ن میں سابق ایس ڈی او ملک محبوب اور سابق میٹر انسپکٹر غلام فرید شامل ہیں
ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری کے تھری فیز کنکشن پر 12,865 یونٹس کی جعلی/اوور بلنگ کی۔
ملزمان نے متاثرہ شہری کے مارچ 2023 کے بل میں اووربلنگ کی
علاؤہ ازیں میٹر انسپکٹر غلام فرید نے اضافی بل کی ایڈجسٹمنٹ کے بدلے میں 600 کلو گندم بطور رشوت وصول کی
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ شواہد کو ختم کرنے اور اصل میٹر ریڈنگ چھپانے کے مجرمانہ ارادے سے ملزم غلام فریدر نے شکایت کنندہ کا میٹر جان بوجھ کر جلا دیا ۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا
Comments are closed.