ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

Denmark

اہم ترین

Denmark میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ Denmark میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم پاکستانی اس واقعہ پر شدیدکھ اور تکلیف میں ہیں۔ ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونابین المذاہب تعلقات کو مجروح کرنا، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے مذموم عزائم رکھتا ہے۔ انہوں نے حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسے گھناؤنے طریقوں کو ختم کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئیے ہم مٹھی بھر گمراہ اور شریر لوگوں کو اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیں اور انہیں ان کے مذموم ایجنڈے پر عمل نہ کرنے دیں۔

Comments are closed.