ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا اچانک تھانہ کھنہ کا دورہ

DIG Islamabad

تھانہ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او معطل۔

کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہزاد بخاری

ایس ایچ او , سٹاف اور نفری تھانے میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ شہزاد بخاری ۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اہم اقدام، نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ پولیس رویوں کی شکایات کے لیے واٹس ایپ کمپلینٹ سروس کا آغاز۔

اسلام آباد پولیس موبائل پٹرولنگ، ایگل اسکواڈ اور ناکہ جات پر موجود افسران و اہلکاروں کی طرف سے ناروا سلوک، نکاح نامہ طلب کرنا، غیر ضروری کاغذات کے چیکنگ کے بہانے ہراسگی اور رشوت طلب کرنے کی شکایات کی صورت میں شہری اپنی شکایت کی تفصیل بمعہ پولیس افسران و ملازمان کی تصاویر اور لوکیشن ڈی آئی جی
آپریشنزاسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کے واٹس ایپ نمبر 03300260022 پر بھیج سکتے ہیں۔

شہری صرف تھانہ جات میں، ناکہ جات پر رشوت ستانی کی شکایات اس نمبر پر بھیجیں، دیگر پولیس سے متعلق یا تفتیش سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے 1715 پر اپنی شکایت درج کروائیں۔

بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں، شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔
#Islamabad ‎#Police ‎#OPS

Comments are closed.