خوشاب (خصوصی رپورٹ) صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کے نام پر دہشت گردی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے، اب یہ مسلہ کسی مذہب و ملت سے آگے بڑھ کر انسانی المیہ اور انسانیت کی بقا کا مسلہ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او محسن عارف علوی نے پریس کلب خوشاب میں سول سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوموں کی حمایت کے لئے منعقدہ حمایت فلسطین سیمنار سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نے اس موضوع پر مفصل اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر دیگر شرکاء جن میں علامہ سید محمد تقی شاہ، حاجی دلدار حسین خان بلوچ، علامہ ملک نصیر حسین اعوان، صوبائی رہنما اے این پی الحاج عمر خان گردیزی،حسن عمران ملک،محمد سبطین جعفری شامل ہیں،نے بھی اظہار خیال کیا ۔ سیمنار میں مدعو دیگر شرکامیں مرزا قلب عباس شگری، ملک فیصل سنگھا، سید ظفر عباس شیرازی، غلام شبیر جوئیہ، سید زین شاہ نقوی، ملک جعفر بھٹہ شامل تھے،سیمینار کے آخر میں تمام شرکا نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دعائے وحدت بھی کی ۔
Comments are closed.