خو شا ب( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کو امدادی چیکس کی تقسیم کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اوراسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن نے 60مسیحی مستحقین کو فی کس 5ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیح برادری کا بہت اہم کردار ہے ۔ہر شعبہ ءزندگی میں مسیح افراد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسٹر ڈے پر تمام مسیح برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔مستحقین کی طر ف سے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب کا شکریہ اد ا کیا گیا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) امیر تیمور اور اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ عرفان مارٹن نے مسیح برداری میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کئے۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
Comments are closed.