خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانانے ماڈل بازار میں قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ کا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو سستے داموں اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا معائنہ جا ری ہے جس میں اشیاء کی وافر مقدار کو یقینی بنانے سمیت تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) امیر تیمور،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک اور منیجر ماڈل بازارجوہرآباد بھی مو جود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی،معیار اور پرائس کے حوالے سے دریافت کیااور ہدایات جاری کیں کہ اشیاء کی کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔منیجر ماڈل بازار نے ڈپٹی کمشنر کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار میں فیئر پرائس شاپس پر رعائیتی اشیاء کی ہمہ وقت دستیابی کو برقرار رکھا جار ہا ہے جس سے عوام الناس کوایک ہی چھت کے نیچے سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
Trending
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
Comments are closed.