خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں سالانہ امتحانی اور ادبی مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر طالبات میں تقسیم انعامات کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(آر) امیر تیمور رانا، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک، سی ای او ایجوکیشن محمد اشفاق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ونگ ملک فضل الہٰی فضل ، ڈی ای او ایلیمنٹری فیملی ونگ میڈم امانت خاتون،سکول پرنسپل میمونہ احسان، ڈی ایس پی خوشاب نگہت فردوس، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول خوشاب میڈم زبیدہ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مٹھ ٹوانہ میڈیم فرحت علوی، میڈم رخشندہ خانم، اساتذہ کرام، طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ ء نعت سے ہوا۔ تقریب میں سکول کی طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے سکول کے لان میں مون سون کی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
Comments are closed.