الیکشن 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست دے کر واپس لینے والا شہری علی خان کون ہے ؟

Election 2024 annulled

بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) علی خان کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوچکا ہے
عدالت کی طلبی کے باوجود آج بھی پیش نہیں ہوا ۔

پولیس گھر پرگئی توگھر پر نہیں تھا دروازے پر طلبی کا نوٹس لگادیا

وزارت دفاع نے بھی عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ میں بیان

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر درخواست خارج کردی درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے جرمانہ

ریاست یقینی بنائے کہ جس کا کورٹ مارشل ہوا ہو وہ رینک نام کے ساتھ نہ لکھے سپریم کورٹ

پی ٹی آئی کے شوکت بسرا اچھل کر روسٹرم پر آگئے ” آپ ان کے وکیل ہیں ” چیف جسٹس کا سوال۔

” نہیں میں وکیل تو نہیں ‘لیکن قرآن میرے ہاتھ میں ہے اور میں قسم کھا سکتا ہوں۔۔۔”

اگر آپ نے ایسا کچھ کیا تو توہین عدالت کیس بن جائے گا ” چیف جسٹس

پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا سابق آمر کا بیٹا کہہ رہا ہے کہ اسے اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب کرایا شوکت بسرا ۔۔

اب آپ کچھ اور نہ کہیں آپ کا اس مقدمے سے تعلق نہیں۔ عدالت
میں ہائی کورٹ کا وکیل بھی ہوں۔ شوکت بسرا

تب تو بار کونسل کو آپ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ آپ باہر جاکر بھی اس کیس پر بات نہیں کریں گے ۔ چیف جسٹس کا حکم

Comments are closed.