انتخابی اصلاحات بل صدر کو منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا

Electoral reform bill presidential transition improvement

انتخابی اصلاحاتElectoral Reform بل مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے صدر مملکت کودستخط کیلئے بھجوا دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق صدر کو پیغام دیا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے منظور کردہ شکل میں مسودہ پر فوری دستخط کئے جائیں تاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات بل میں حکومت و اپوزیشن اور اتحادیوں کی مشاورت سے ترامیم تجویز کی گئی ہیں، انتخابی اصلاحات بل سے آئندہ انتخابات کو شفاف اور نتائج کو بلاتاخیر لانے میں مدد ملے گی۔پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہیکہ صدر مملکت بل پر غور کے بعد دستخط کردیں تو فوری طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ نافذ العمل ہوگا، صدر مملکت نے دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 14 دنوں میں ازخود نافذ العمل ہوگا، صدر نے آخری روز تک دستخط نہ کئے تو انتخابی اصلاحات بل 9 اگست کو ازخود نافذ العمل ہوجائیگا۔

Electoral Reform

Electoral Reform

Comments are closed.