وہ تحریک کے مختلف مراحل میں اپنے بھائی اورقائد محمدعلی جناح ؒکی پشت بان تھیں
لاہور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ باوفا وباصفا مادرملت Fatima Jinnah فاطمہ جناحؒ تحریک پاکستان کاروشن باب ہیں۔انہوں نے مادروطن کے قومی مفادات کیلئے ایک جمہوریت پسند قائدکے لہجے میں ایوبی آمریت کوللکارتے ہوئے بری طرح ایکسپوزکردیا۔ آمروں اوران کے حواریوں نے زراورزور کے بل پران سے یقینی جیت چھینی تھی۔
اگراُس وقت مادرملت کامینڈیٹ چوری نہ کیاجاتا توآج قومی چور ملک میں دندناتے نہ پھرتے۔وہ تحریک کے مختلف مراحل میں اپنے بھائی اورقائد محمدعلی جناح ؒکی پشت بان تھیں۔وہ مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اپنی ہمشیرہ کی سیاسی بصیرت کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے کرتے وقت ان سے مشاورت کو بہت اہمیت دیتے تھے۔
محمدعلی جناح ؒ کی قیادت میں تحریک پاکستان کے دوران خواتین کومنظم اورمتحرک کرنے کیلئے ان کے کرداراورافکارکو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی مدبر ومخلص مشیر اورہمشیر کی حیثیت سے مادرملت فاطمہ جناح ؒ نے قیام پاکستان کی کٹھن جدوجہد کو کامیابی وکامرانی سے ہمکنار کرنے کیلئے کلیدی کرداراداکیا۔
ان کااپنے بھائی محمدعلی جناح ؒ کی قیادت میں چٹان کی طرح ڈٹ جانا سیاست میں سرگرم مسلم خواتین کیلئے قابل تقلید اورقابل رشک تھا۔ انہوں نے کہا کہ مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی سحر انگیز شخصیت اور ان کاطرزسیاست جس طرح تحریک قیام پاکستان کے دوران خواتین کیلئے مشعل راہ تھااس طرح عہدحاضر کی سیاسی کارکنان کیلئے بھی مینارہ نور ہے۔
Comments are closed.