اسلام آباد (شمشاد مانگٹ) وفاقی پولیس میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکار کی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔دوماہ سے مسلسل تنخواہیں نہیں مل سکیں.اسلام آباد پولیس کے نئے ملازمین ایک طرف مہنگائی کے طوفان کی زد میں ہیں اور دوسری طرف تنخواہ کی منہ دکھائی نہ ہونا دہرا عذاب ہے ۔مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اے جی پی آر وفاقی پولیس کے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ۔کیونکہ نئے ملازمین نے اپنے خاندانوں کو ابھی تک اپنی نوکری کی مٹھائی بھی نہیں کھلائی کیونکہ دو ماہ ہوچکے اور تنخواہ کی منہ دکھائی نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی پولیس کے نئے 1700ملازمین بھرتی کئے گئے تھے اور اس بھرتی میں بھی مبینہ طور پر وفاقی پولیس کے پہلے سے بھرتی شدہ ملازمین کے بچوں کے لئے میرٹ میں نرمی کر دی گئی تھی اور بعد ازاں جب ان کا ٹیسٹ لیا گیا تو تقریباً 800 سفارشی فیل قرار دئیے گئے۔البتہ انہیں نئی نوکری کا لیٹر اور یونیفارم تھمادی گئ اور اب تنخواہوں کی عدم فراہمی نے سب کو بے چین کیا ہوا۔دوسری طرف اے جی پی آر حکام سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہا ہمارےپاس ایک محکمہ تو نہیں ہے کئی محکمے ہیں بہرحال نئے ملازمین کو تنخواہیں جلد مل جائیں گی۔ادھر ایک نئے بھرتی شدہ اہلکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہم ادھار لے لیکر تھک گئے ہیں اور یہ بھی ڈر لگا رہتا ہے کہیں ہمیں معاشی بحران کا بہانہ بنا کر گھروں کو ہی نہ بھیج دیں۔اور ہماری خوشیاں ملیا میٹ ہو جائیں۔#
Trending
- موریطانیہ میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے شیخ سعید ، معسود احمد پوری، چوہدری اکرم گجر و دیگر شخصیات خطاب کر رہی ہیں
- وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
Comments are closed.