پاکستانیت اور قومی مفاہمت کوفروغ دیاجائے: جمیل گوندل
14اگست کوقوم قیام پاکستان کا جشن تعظیم،تنظیم اور تجدید عہد کے طورپرمنا ئے
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ریاست کی سا لمیت کیلئے پاکستانیت، مفاہمت اوراتحاد ویکجہتی کوفروغ دے۔14اگست کوقوم قیام پاکستان کاجشن تعظیم،تنظیم اور تجدید عہد کے طور پرمنائے۔ہماری ریاست اورمعیشت سیاسی تنازعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ہوشربا مہنگائی سمیت قومی بحرانوں سے نجات کیلئے قومی قیادت کوسرجوڑناہوں گے۔ ریاست کوسیاسی تصادم سے بچانے کیلئے سیاسی قیادت کااپناکلیدی کرداراداکرے۔ریاست کی بقاء کیلئے نفرت کی سیاست کونابودکرناہوگا۔ماضی میں بھی سیاست کے ایوانوں میں نااتفاقی اورناچاکی مشرقی پاکستان کی علیحدگی کاسبب بن گئی تھی لہٰذاء سیاستدان تلخیاں فراموش جبکہ بلیم گیم بند کردیں۔اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ نوابشاہ کے نزدیک ٹرین کے ساتھ پیش آنیوالے اندوہناک حادثہ میں بچوں سمیت قیمتی جانو ں کاضیاع قومی سانحہ ہے، عوام کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران اورکارکنان غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کومنفعت بخش بنانے اورمستقبل میں دلخراش حادثات روکنے کیلئے اسے فوری اپ گریڈکیاجائے۔جومسافرٹرین کے حادثہ میں لقمہ اجل بنے ہیں ان کے ورثاء کی مالی مددکی جائے جبکہ ارباب اقتدارسمیت ریلوے حکام زخمیوں کا بھی بھرپورخیال رکھیں اورانہیں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے حکام فوری طورپر حادثہ کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کاحکم دیں اورجس کی مجرمانہ غفلت پائی جائے اس کیخلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔
Comments are closed.