پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

electricity-price-hike

راولپنڈی (زورآور نیوز)Electricity کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ریڈیو کی فیس ہر مہینے15 روپے Electricity کے بلوں میں غنڈہ ٹیکس لگانے کافیصلہ فوری واپس لیا جاے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ ساجد عباسی کیا ہے،ا نہوں نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اس پر مزید Electricity کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،راجہ ساجد عباسی نے اتحادی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جاتے جاتے اس ملک کے غریب عوام پر ایک احسان کرتے ہوے پیٹرول اور Electricity کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کریں اور کھانے پینے کی اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرکے مصنوعی بحران پیدا کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کو قانون کی گرفت میں لایا جاے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے بروقت کاروای نہ کی تو وہ عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کا خیال کیا ہے۔

Comments are closed.