زرداری اور نواز ایک ساتھ،مریم یا بلاول کے مستقبل کا فیصلے متوقع

Zardari and Nawaz

اسلام آباد(ظفر ملک )Muslim League-N کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پھر سے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں نگران حکومت کے قیام سے پہلے سیاسی ملاقاتوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچے ہیں جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی دبئی میں مقیم ہیں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے جہاں قیام کے دوران سابق صدر اہم سیاسی ملاقاتوں کا امکان ہے، اس سلسلے میں آصف علی زرداری چند دن دبئی میں رکیں گے اور اہم فیصلوں کے بعد ان کی وطن واپسی ہوگی، اس دوران اگر Muslim League-N اورپیپلزپارٹی کی قیادت کی ملاقات ہوئی تو اس میں نگران حکومت کے قیام سے متعلق مشاورت کے نتیجے میں اہم فیصلے ہوسکتے ہیں۔

ادھر پاکستان Muslim League-N کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ چکی ہیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر ن لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید نے مریم نواز کا استقبال کیا، جہاں سے وہ ذاتی سکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ روانہ ہوگئیں۔

دوسری جانب Muslim League-N کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول بھی سامنے آ یا ہے، جس کے تحت سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے دبئی اور پھر لندن واپس جائیں گے،لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی اور قائد ن لیگ لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

Comments are closed.