انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے نئے تعمیر شدہ جدید ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کی عمارت کا افتتاح کردیا
آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی ڈیرہ رینج کا افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالروف بابر قیصرانی،ایس پی سی ٹی ڈی ریجن ون فضل واحد،ایس پی سی ٹی ڈی ٹو اظہارشاہ سمیت سی ٹی ڈی افسران سمیت ضلعی پولیس حکام بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو سی ٹی ڈی بلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے تھانہ سی ٹی ڈی کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیااور تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود سی سی ٹی وی کے الیکٹرانک مانیٹرنگ نظام کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی پی نے ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کے دفاتر، حوالات، انوسٹی گیشن سیل اور مختلف کاونٹرز پر جاکر ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ سی ٹی ڈی پولیس کو جدید سازو سامان،اسلحہ و ایمونیشن اور گاڑیاں مہیا کر دی گئیں ہیں۔سی ٹی ڈی کے قیام کا مقصد اس صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے قریبی اور دوستانہ تعلقات سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے لہذا موجودہ حالات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی جی پی اختر حیات خان نے پولیس حکام کے ساتھ پولیس کلب ڈیرہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی.جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی، ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ عبدالروف بابرقیصرانی،ڈی پی او ٹانک وقار احمد،ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر نیازمحمد،ڈی پی او لوئر شبیرحسین، ایڈنشنل ایس پی ڈیرہ افتخار علی شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ افتخار خان،ایس پی انوسٹیگیشن ٹانک ناصرعلی،ایس پی سپیشل برانچ توحیدخان،ایس پی سی ٹی ڈی ریجن ون فضل واحد،ایس پی ریجن ٹو اظہارشاہ،ایس پی ایف آر پی اقبال خان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا کو آر پی او نے ڈیرہ ریجن میں امن و امان، جرائم کی شرح اور پولیس کی استعداد کار اور انسداد جرائم کے حوالے سے کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا کو قبائلی اضلاع سمیت ڈیرہ ریجن کے مختلف اضلاع میں پولیس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات،پیشہ ورانہ کارکردگی اور اہم کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے اطمینان ظاہر کیا۔
Trending
- موریطانیہ میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔
- وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے شیخ سعید ، معسود احمد پوری، چوہدری اکرم گجر و دیگر شخصیات خطاب کر رہی ہیں
- وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
Comments are closed.