13 ہزار سے زائد ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد ملزم گرفتار مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد
سوہاوہ او سی
منشیات فروشوں کی عید پر شہریوں میں زہر فروخت کرنے کی کوشش جہلم پولیس نے ناکام بنا دی 13 ہزار سے زائد ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد مالیت اسی لاکھ روپے دو ملزمان گرفتار
وی او
عید پر جہلم بھر میں شراب کی سپلائی کی اطلاع پر ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جہلم کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی گئی جس پر پولیس چوکی دینہ کے انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشکوک کینٹنر کو روکا جس کی تلاشی لینے پر اس میں 13 ہزار ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی جس پر دو ملزمان نبیل اور عتیق کو گرفتار کر لیا گیا پولیس تھانہ دینہ میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے شراب کی مالیت اسی لاکھ روپے سے زائد بتا جا رہی ہے ۔پولیس کے مطابق شراب جو جہلم بھر میں عید پر سپلائی کیا جانا تھا جہلم پولیس کی اب تک کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے ڈی پی او جہلم کے انچارج چوکی صداقت علی اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعامات اور اسناد دینے کا اعلان کیا

Comments are closed.