نواز شریف جلد وطن واپسی کا اعلان کریں گے ،لاہور استقبال کے لیے فیورٹ

لاہور(زورآور نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ 48 گھنٹے میں دبئی سے لندن واپس پہنچیں گے، جہاں وہ پریس کانفرنس میں اپنی وطن واپسی کا اعلان کریں گے۔نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر دیگر پارٹیوں کے افراد کی ن لیگ میں شمولیت کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ عام انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

Comments are closed.